Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادوفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے

اسلام آباد (آئی پی ا یس )وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اھلیان راول ٹا ئو ن کے لئے راول ٹان کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹا ئو ن مارگلہ ٹان سید ظہیر احمد شاہ کی درخواست پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹان کمیونٹی سینٹر پلاٹ کی صفائی، لیولنگ،فلنگ،پورے پلاٹ پر سیمٹی فرش،مکمل پلاٹ پر چاردیواری، چاردیواری پر خاردار تار(کنڈہ تار) گلی نمبر 2 ،گلی نمبر 3،اور گلی نمبر 4،سے کمیونٹی سینٹر کی طرف آنے والے پانی کی نکاسی کے لئے ڈرینیج لائن،اور مین گیٹ، کی تعمیر کے لئے فنڈ کی منظوری دے دی ۔

سابق چیئرمین یوسی سید ظہیر احمد شاہ کی نگرانی میں راول ٹان کمیونٹی سینٹر کے پلاٹ پر کام شروع کروا دیا گیا ھے۔ انشااللہ بہت جلد تعمیر کے کام کی تکمیل کے بعد اھلیان راول ٹان کمیونٹی سینٹر کو شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لئے استعمال کر سکیں گے۔کام کے آغاز کے موقع پر سرپرست اعلی راجہ محبوب الہی،راجہ عبدالقیوم،راجہ نوید احمد،سردار فاروق،چوہدری محمد یامین،ظفر قریشی،حاجی زمرد، راجہ جنید، نمبردار اختر، راجہ حسنین، چوہدری وقاص، نصیر جنجوعہ،اے ڈی خان طارق محمود اور دیگر اھلیان راول ٹان موقع پر موجود تھے جنھوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے راول ٹان میں گندگی کے ڈھیر کی علامت کمیونٹی سینٹر پلاٹ کے لئے فنڈ کی منظوری اس کی صفائی کروانے اور پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کروانے پر وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت جاوید ایڈووکیٹ اور سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹان مارگلہ ٹان سید ظہیر احمد شاہ کا خصوصی شکریہاداکر تے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔