اسلام آباد(سب نیوز)این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم ایچ آر ریحان افضل کو 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت نے دونوں افسران کی تنخواہیں اور مراعات فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔دونوں افسران سرکاری، نیم سرکاری اور عوامی اداروں میں ملازمت یا نمائندگی کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے ہیں۔
توہین عدالت کیس، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6 ماہ قید کا حکم، ملازمت کیلئے نااہل قرار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔