ہومپاکستانمسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب

جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما یوتھ ونگ سعودی عرب چوہدری کے راہنما بلال گھمن نے یوم تشکر پروگرام کا شاندار اہتمام کیا ۔جس کے مہمان خصوصی فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان تھے ۔
اس موقع پر وائس چیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا عبدالشکور ۔ ممبر مجلس عاملہ رانا زوھیب علی خاں صاحب ۔ ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا مسلم لیگ ن سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھر۔عباس بشیر یوسفزئی ۔چوہدری شیراز گھمن ۔چوہدری فراز گھمن ۔چوہدری عثمان گھمن ۔ چوہدری ابرار گھمن ۔ چوہدری عبداللہ گھمن اور دیگر دوست بھی موجود تھے ۔


فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہے ہم پاکستان کی تینوں افواج جو کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار مبارکباد پیش کرتے ہیں جس طرح انہوں نے دشمن کا مقابلہ کیا اور فتح یاب ہوئے الحمداللہ ہم اللہ تعالی کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کرتے ہیں lپروگرام میں یوم تشکر کا کیک بھی کاٹا گیا اور دوستوں کے اعزاز میں شاندار عشائیہ بھی دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔