Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے، پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہوگی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے، پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران پاک بھارت جنگی صورت حال پر پاک چین مشاورت ہوگی، دورے کے دوران اعلی حکام بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع نے کہا کہ چینی قیادت سے پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہو گی، چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی بھی چین میں ہی ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔