Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومپاکستانپیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار لیکن آج پھر ہاتھ ہونے کا خدشہ

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار لیکن آج پھر ہاتھ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرول اور ڈیزل سستا نہیں بلکہ مہنگا ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیز، ریفائنریز اور ڈیلرز کی فرمائش پر فیصلہ تبدیل ہوگیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4 روپے فی لٹر تک اضافے کی منظوری دی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے۔
اقتصادی ماہرین نے 16 مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے فی لٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کی منظوری دی ہے، یہ اضافہ مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
اوگرا قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔