ریاض ، سعودی عرب نے افغانستان کے غیر مستحکم موجودہ حالات کے پیش نظر وہاں سے اپنے سفارتی مشن کے ارکان کو واپس بلا لیا۔سعودی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ نے کابل میں سفارت خانے کے تمام سفارتی عملے کے انخلا کی تصدیق کی ہے۔سعودی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کابل میں سعودی سفارت خانے کے تمام سفارت کاروں کو نکال لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام سعودی سفارتکار سعودی عرب پہنچ گئے ہیں اور سب خیر وعافیت سے ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان کے اعلی اہلکار کے مطابق صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں جبکہ طالبان قیادت کی جانب سے افغانستان میں داخلے کے حکم کے بعد طالبان جنگجو دارالحکومت میں داخل ہوگئے۔کابل میں صدارتی محل پر قبضے کے بعد طالبان نے اپنی فتح کا دعوی کرتے ہوئے جنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ، جرمنی سمیت تقریبا 60ملکوں نے طالبان سے غیر ملکی اور افغان شہریوں کے محفوظ انخلا کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد طالبان نے جنگ ختم کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کس شکل اور طرز کی ہو گی اس کی وضاحت جلد ہی کر دی جائے گی۔
سعودی عرب نے افغانستان سے سفارتی عملہ واپس بلا لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
