اسلام آباد (سب نیوز)رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کے کیس میں ہاشم عباسی پر فرد جرم اکیس مئی کو عائد ہوگی۔اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی کے 26نومبر کے احتجاج کے دوران رینجرز اہلکاروں کوگاڑی سے کچلنے کے کیس کی سماعت ہوئی
کیس کی سماعت جج طاہرعباس سپرا نے کی ،ملزم ہاشم عباسی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے انہیں چالان کی نقول فراہم کیں۔ عدالت نے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے اکیس مئی کی تاریخ مقرر کر دی ہے، تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شخصیات بھی نامزد ہیں۔
