اٹلی (نامہ نگار)اٹلی کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان دنیا میں امن پسند اور طاقتور ملک کے طور پر خود کو منوانے میں کامیاب رہا
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے بہترین جنگی حکمت عملی سے جہاں بھارت کے جنگی جنون کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا وہیں بھرپور جنگی صلاحیت کے جوہر دکھا کر اس تاثر کو بھی مضبوط کیا کہ پاکستان طاقتور ترین ممالک سے بھی جنگی میدان میں مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے ہندوستان کو اب سمجھنا ہوگا کہ ایٹمی قوت کے حامل، ملک کے لیے جان نچھاور کرنے والی بہادر افواج اور شہادت کے جذبے سے سرشار عوام کے ہوتے ہوے پاکستان سے جنگی میدان میں کامیابی ممکن نہیں ہے، عالمی دنیا جنگی جرائم میں ملوث مودی سرکار کو پاکستان کے ساتھ تمام حل طلب مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کرنے کے لیے زور دے، بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کے لئے خطرناک ہے۔
