اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے 4افسران کی ترقیوں کی منظوری دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد افسران کی گریڈ 20سے 21میں ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن عمرانہ وزیر ، ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی سعید احمد شیخ ، جوائنٹ سیکرٹری وزارت اطلاعات اشفاق احمد خلیل اور ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹویٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشن ثمینہ فرزین شامل ہیں ۔

