Friday, April 24, 2026
ہومپاکستانجنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خان

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے،فورسز اور قوم الرٹ رہیں، عمران خان

راولپنڈی(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے اور وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کرے گا اس لیے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جس کی وجہ سے انتقام کیلئے وہ دوبارہ کوئی حماقت کرے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد عمران خان کی تینوں بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور عمران خان کی جانب سے قوم کے نام دیا گیا پیغام پہنچایا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری رد عمل ضروری ہوتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا اور اس کے بعد مودی نے پاکستان پر الزامات لگا کر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں 60 فیصد گیم دماغ کا ہوتا ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ بدترین شکست کے بعد مودی دوبارہ کچھ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔