Tuesday, June 24, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پھر سے اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ

پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر پھر سے اجاگر کر دیا، عمر عبداللہ

سری نگر(آئی پی ایس )مقبوضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان پھر سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کامیاب ہو گیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ اب امریکا بھی ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر مسئلے کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ادھر مقبوضہ کشمیر میں غیور اور بہادر پاکستانیوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔مقبوضہ کشمیر کے رہنماوں نے بھی پاک فوج کی بہادری اور دلیری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے مستقل حل کا وقت آگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔