Wednesday, June 3, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار

ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قطر کے شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، جو وہ بطور ایئرفورس ون استعمال کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر قطر سے لگژری جیٹ قبول کرنے کے لیے تیار ہیں، اس لگژری جیٹ کی مالیت 40 کروڑ (400 ملین) ڈالر ہے، اس تحفے کا اعلان آئندہ ہفتے ٹرمپ کے دورہ قطر میں کیا جائے گا۔وائٹ ہاس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ غیر ملکی حکومتوں کے تحائف ہمیشہ قانون کے مطابق قبول کیے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر قطر کے شاہی خاندان سے لگژری جیٹ قبول کرے گی، جو کسی غیر ملکی حکومت کی طرف سے اب تک کا سب سے قیمتی تحفہ ہو سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔