ویٹی کن سٹی (سب نیوز)کیتھولک مسیحی برادری کے نئے پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتا ہوں مذاکرات کے ذریعے دیرپا امن قائم ہوگا، دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر ہے،پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں،مزید جنگ نہ ہوں، یوکرین،روس اور غزہ میں بھی اب امن ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔پاپائے روم نے کہا کہ وہ دنیا بھرمیں امن کے خواہشمند ہیں اور غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
