اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان آرمی کی طرف سے بھارت کے خلاف آج کیے گئے تابڑ توڑ حملوں نے اسے بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ذرائع کے مطابق انڈیا مزید حملے نہ کرنے اور سیز فائر کیلئے تیار ہو گیا جس کا جلد اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق سعودی ،امریکی اور دیگر ممالک کی قیادت بھی اس حوالے سے سرگرم ہے،پاکستان نے آج صبح ہی پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں تین بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز تباہ کیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کڑکیا، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔
پاکستان کا منہ توڑ جواب،بھارت ”بیک فٹ ”پر،جلد سیز فائر کا اعلان متوقع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
