اسلام آباد (سب نیوز)پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ ہوگیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جن میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے اس بزدلانہ اقدام کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل سمیت 5 طیارے اور 3 ڈروزنز مار گرائے۔
بھارتی فوج کو پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز میں 18.31 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔