Thursday, May 8, 2025
ہومتازہ تریندشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ کشیدہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملے کیے ہیں”۔ وزیرِ اعظم نے اس حملے کو دشمن کی بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مسلط کردہ جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے — اور یہ جواب دیا جا رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا مورال اور جذبہ بلند ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں اور ہر محاذ پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے” اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔