Monday, May 12, 2025
ہومکامرسسونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 1 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 232 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہے۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔