Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان نے بھارت سے ہر قسم کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت پاکستان نے حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بھارت سے ہر قسم کی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ بھارت سے ہر قسم کی اشیا کی درآمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیش نظر کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ درآمدات و برآمدات کنٹرول ایکٹ 1950 کی دفعہ 3 کی ذیلی دفعہ کے تحت کیا گیا جس کے مطابق انڈیا سے آنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی ہوگی، پاکستان سے سمندر، زمین یا ہوا کے ذریعے گزرنے والی بھارتی اشیا پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔
نوٹیفکیشن دیگر ممالک کی برآمدات جو انڈیا کیلئے ہوں ان پر بھی پابندی ہوگی، اس آرڈرسے پہلے جاری ہونے والے لیٹر آف کریڈٹ پر اطلاق نہیں ہوگا، نئی پابندیوں کا اطلاق ان درآمدات یا برآمدات پر نہیں ہوگا جن کے لیے بل آف لیڈنگ پہلے جاری ہو چکے ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔