Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپاک بھارت کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

پاک بھارت کشیدگی: ایرانی وزیر خارجہ کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کل پاکستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔

دورے کے دوران وہ پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے جس میں پاک ایران تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت روانہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔