Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کےلئے مقرر

ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کےلئے مقرر

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق یہ درخواستیں 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

درخواستوں پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل عدالت نے ہدایت کی تھی کہ سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔