Wednesday, May 21, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینبھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر

بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو، سابق را چیف آلوک جوشی چیئرمین مقرر

نئی دہلی (سب نیوز)بھارت کے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے اور را کے سابق سربراہ آلوک جوشی بورڈ کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے۔
بھارتی حکومت نے قومی سلامتی مشاورتی بورڈ کی از سر نو تشکیل کرتے ہوئے سابق را کے سربراہ آلوک جوشی کو چیئرمین مقرر کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ میں کل سات ارکان شامل کیے گئے ہیں جن میں سابق ایئر مارشل پی ایم سنہا، لیفٹیننٹ جنرل اے کے سنگھ، ریئر ایڈمرل مونٹی کھنہ، ریٹائرڈ آئی پی ایس افسران راجیو رنجن ورما، منموہن سنگھ، اور سابق آئی ایف ایس افسر وینکٹیش ورما شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔