تحریر: سمعیہ علی
@Bird_0099
کیا شادی اس لئے ہوتی ہے کہ بیس پچیس سال کی لڑکی کی شوخی کو اپنے رویوں سے پچاس سال کی سوچ والی ایک خاموش لڑکی بنا دیا جائے۔۔۔۔؟؟
کیا شادی اس لئے کرتے ہیں کہ اُسے وقت دیے بغیر اُس کے سر پہ اپنے خودساختہ ماحول کے ہتھوڑے مارنا شروع کر دو۔۔؟
کیا اس لیے شادی کرکے لوگوں کے سامنے شوق سے چاہ سے لے کر جاتے ہیں کہ جا کراس کی ساری شوخیاں ختم کردینی ہیں اس کے لفظوں کا گلا دبا دینا ہے۔۔۔۔؟
کیا شادی اس لئے کرتے ہیں کہ کسی کے گھر کی سب سے لاڈلی ،حساس بیٹی کو گھر لا کر اُسے ڈپریشن کا مریض بنادیا جائے؟
جو اپنے گھر میں بیس برس گزارکے آئی ہے اُسے ایک دو سال تو دو کہ وہ آپ کے خودساختہ ماحول میں ڈھل سکے آپ کے بھرم کو جان سکے جو اُس نے دنیا کے سامنے رکھنے ہیں۔
اُسے ایک دم سے تو زمین پہ نہ لا کے پٹخ دو کہ وہ اپنی ذات کے بارے میں ہی کنفیوژ ہو جائے کہ وہ ٹھیک ہے یا یہ۔
وہ اپنے ماحول سے آئی ہے اب وہ کوئی بے جان شے تو ہے نہیں جو جدھر جائے وہاں کے رویوں سے اُسے کوئ فرق نہیں پڑے۔ ۔وہ اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آپ کے انجان خاندان انجان گھر میں خود کو تنہا محسوس نہ کرے اپ ساتھ دو ان کا ان کی سنو اپنی سنانے کیلئے تو آپ کی پاس زندگی پڑی ہے فی الحال ان کے خیالات جزبات کا مشاہدہ کریں وہ کیا چاہتی ہے کچھ ان کی سنو کچھ اپنی سنائیں تب ہی زندگی کی یہ گاڑی چلے گئے۔
