ہومپاکستانحکومت پاکستان اور پوری قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فخر امام

حکومت پاکستان اور پوری قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، فخر امام

اسلام آباد ، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام کشمیر سے متعلق ایک سیمینار کی صدارت کی۔
وزیر نے کہا کہ ہندوستان کے تنگ اور خرافاتی نقطہ نظر نے 8 ملین کشمیریوں کو آئیسولیٹ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو فوری طور پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ پاکستان اور ہندوستان نیوکلیر پاورز ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5 اگست 2019 کو ہندوستان کی غیر قانونی اور یکطرفہ کارروائی کے نتیجے میں متعدد مواقع پر کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے ، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر آنکھیں کھولنا شروع کردی ہیں جن پر بین الاقوامی میڈیا جیسے نیو یارک ٹائمز ، واشنگٹن پوسٹ ، وال اسٹریٹ جرنل وغیرہ نے روشنی ڈالی ہے۔فخر امام نے کہا کہ امریکہ ، جاپان ، آسٹریلیا اور ہندوستان کے مابین ابھرتی ہوئی اسٹریٹجک پارٹنرشپ نے ہندوستان کو خطے میں اپنے ہیجونک ڈیزائن کو بڑھانے کی اجازت دی ہے۔سید فخرامام نے کہا کہ مودی حکومت کے آر ایس ایس نظریہ کے تحت ہندوستان کی اخلاقیات مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے ہر فورم پر کشمیریوں کی حالت زار اٹھائی ہے اور آئندہ بھی یہ کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت بھارت کو ایک جابر اور جارحیت پسند ملک کے طور پر دنیا بھر میں بے نقاب کرتی رہے گی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کہ لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔