اسلام آباد،مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور جماعت اسلامی اہل کتاب ونگ کے صدر جمیل کھو کھر نے سی ڈی اے کے ڈی جی سینی ٹیشن سرور سندھو سے ملاقات کی اور اسلام آباد میں صفائی کی ابتر صورتحال،گندگی و کوڑے کے ڈھیروں کے خاتمے، سیوریج کے سسٹم کی درستگی اور سینٹری ورکرز کے تحفظ اور دیگر مسائل سے انھیں آگاہ کیا
محمد کاشف چوہدری نے کہاشہر میں صفائی کے نظام میں بہتری کیلئے صفائی کے پرائیویٹ ٹھیکیداری نظام کو ختم کیا جا ئے اور ٹھیکیداری نظام کے پرانے سینٹری ورکرز کو باقاعدہ سی ڈی اے میں ملازمت فر اہم کی جا ئے ، جبکہ دینے ،تمام پرانے ورکرز کی نوکریوں کو تحفظ دینے ،فوت شدگان کے بچوں کو ریگولر کرنے ،اور تمام سینٹری ورکرز کو وزیراعظم کے نئے اعلان کے مطابق سترہ ہزار کی جگہ بیس ھزار پانچ سو ماہوار تنخواہ دی جا ئے ، انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں سیوریج ٹرینٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے ساتھ صفائی کیلئے جدید مشینری ،سڑکیں دھونے والی گاڑیاں ،کوڑا اٹھانے کے جدید ٹرک ،گلیوں و مارکیٹوں میں کوڑا دانوں نصب کیے جا ئیں۔اس موقع پر ڈی جی سینی ٹیشن سرور سندھو نے کہا کہ اسلام آباد میں صفائی کے پرائیویٹ ٹھیکیداری نظام کو ختم کر دیا گیا ہے،اب سی ڈی اے کا سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ تمام ورکرز کو خود تنخواہیں ادا کرے گا،ٹھیکیداروں کے ساتھ کام کرنے والے تمام پرانے سینٹری ورکرز کو باقاعدہ سی ڈی اے کا ملازم بنانے کیلئے سمری سی ڈی اے بورڈ کے پاس بھیجی جا رہی ہے ،جس کے بعد تمام ورکرز کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔
کاشف چوہدری و جمیل کھو کھر کی ڈی جی سینیٹیشن سی ڈی اے سرور سندھو سے ملاقات
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
