Friday, May 16, 2025
ہومپاکستانپاک بھارت تنازع ، حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور، مشاورت جاری

پاک بھارت تنازع ، حکومت کا مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور، مشاورت جاری

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے پیش نظر وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی تعینات کرنے پر غور شروع کردیا جس کے لیے اعلی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ اگست 2022سے خالی ہے، تاہم پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث وفاقی حکومت نے مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مشیر قومی سلامتی کی تعیناتی کے لیے اعلی سطح پر مشاورت جاری ہے، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن وزیراعظم کے ماتحت کام کررہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔