احمد آباد: آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے جرمانہ عائد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میکسویل نے پنجاب کنگزاورچنئی سپرکنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس پر بی سی سی آئی نے میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
بی سی سی آئی نے جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کنگز کے آل رائونڈر نے آرٹیکل( 2.2 میچ کے دوران فکسچر اور فٹنگ کا غلط استعمال کے تحت لیول 1 کے جرم کا اعتراف کیا اور میچ ریفری کی منظوری کو قبول کیا۔
میکسویل کو ایک ایسے جرم کا مرتکب پایا گیا جو کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے لیے آئی پی ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2 کے تحت آتا ہے۔