اسلام آباد:مراد سعید کی سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب اگلی سماعت تک روک دیا ، اگلی سماعت 6 مئی کو ہوگی، درخواستگزار جلال خان کی جانب سے دائر کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے وکیل پیش ہوئے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ مراد سعید نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا تھا، لہٰذا سوال پیدا ہوتا ہے کہ حلف کے بغیر نشست کو خالی کیسے قرار دیا جا سکتا ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والا انتخاب موخر کیا جائے کیونکہ قانونی حیثیت واضح نہیں ہے۔سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید کارروائی 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی خالی نشست پر الیکشن موخر کردیا۔
