Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑافیصلہ

ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی کا بڑافیصلہ

اسلام آباد ، ملک میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے این سی او سی کی جانب سے بڑا فیصلہ کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نینشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک میں کوروناکے پھیلا ؤکے پیش نظر کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کرلیے۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر اجلاس میں ویکسین کی تمام اقسام میں پہلی اور دوسری ڈوز کا درمیانی وقفہ 42 دن سے کم کر کے 28 دن کر دیا گیا ہے ۔یہ فیصلہ وزارت صحت اور طبی ما ہر ین کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں 10 ستمبر کے بعد ہوائی سفر کیلئے مکمل ویکسینیشن لازمی قراردے دی گئی ۔10 ستمبر کے بعد ویکسینیشن کا جزوی سرٹیفیکیٹ کارآمد نہیں ہو گا۔اس حوالے سے وفاق کی تمام اکائیوں کو آگاہ کر دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔