Tuesday, September 17, 2024
ہوماسلام آباداسلام آباد میں ایک ماہ میں کتے کے کاٹنے کے 500 واقعات رپورٹ

اسلام آباد میں ایک ماہ میں کتے کے کاٹنے کے 500 واقعات رپورٹ

اسلام آباد،سندھ میں کتے کے کاٹنے کے واقعات تو حالیہ دنوں میں سامنے آتے رہے ہیں مگر اسلام آباد کے حوالے سے زیادہ واقعات رپورٹ نہیں ہوتے۔ تاہم وفاقی دارالحکومت کے دو بڑے ہسپتالوں کے ڈیٹا کے مطابق گذشتہ ماہ میں تقریبا 500 ایسے مریض ان ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں جنہیں کتے نے کاٹا تھا اور انہیں ویکسین لگائی گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے علاقہ بنی گالہ کے رہائشی عقیل الرحمن مسجد جا رہے تھے کہ انہیں پڑوس کے ایک کتے نے کاٹ کر زخمی کر دیا۔انہیں پولی کلینک ہسپتال لایا گیا مگر ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ کتے کے کاٹے کی ویکسین یعنی اینٹی ریبیز ویکسین دستیاب نہیں ہے اس لیے وہ خود خرید لیں جس پر انہوں نے مقامی مارکیٹ سے 960 روپے کی ویکسین خرید کر لگوائی۔یاد رہے کہ ماہرین کے مطابق کتے کے کاٹے جانے کے بعد چند گھنٹوں میں ویکسین لگوانا ضروری ہوتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔