Sunday, September 8, 2024
ہومپاکستانپارلیمنٹ لاجز میں ایم این اے شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا

پارلیمنٹ لاجز میں ایم این اے شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا

اسلام آباد ، پارلیمنٹ لاجز میں سوئی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا، شاہدہ رحمانی نے مطالبہ کیا ہے کہ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں ارکان اسمبلی کی رہائش گاہ میں چوہوں نے ڈیرہ ڈال لیا، پیپلز پارٹی رکن شاہدہ رحمانی کو چوہے نے کاٹ لیا، شاہدہ رحمانی نے کہا کہ لاجزمیں سوئی ہوئی تھی،چوہے نے کاٹ لیا ، میں نے پھر اس کاانجکشن لگوایا ہے۔پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ لاجز میں بدانتظامی کا نوٹس لیا جائے، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے ڈائریکٹر سی ڈی اے کوہدایات جاری کر دیں اور کہا سی ڈی اے کو کہوں گا کہ بہتر انتظانات یقینی بنائیں۔خیال رہے اس سے قبل بھی ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز میں چوہوں کی موجود گی کی شکایت کرچکے ہیں، ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ پارلیمنٹ لاجز میں صفائی نہیں کرسکتی تو باقی شہر کا خدا ہی حافظ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔