واشنگٹن،امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ انہیں افغانستان سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ۔وائٹ ہاوس میں اخباری نمائندوں اور نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکہ افغانستان کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان کو طالبان کے خلاف لڑائی میں فضائی مدد فراہم کررہا ہے اور افغان فوجیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی کررہا ہے اور افغان فورسز کو خوراک اور آلات فراہم کررہا ہے۔جوبائیڈن نے افغان رہنماوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ متحد ہو جائیں اور اپنی قوم کے لیے لڑیں۔ افغانستان کو اپنے لیے لڑنا پڑے گا۔
افغانستان سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں،امریکی صدر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
