بیجنگ، ایک چینی عدالت نے معروف کینیڈین کاروباری شخصیت مائیکل سپاور کو گیارہ برس قید کی سزا سنا دی ۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انہیں یہ سزا جاسوسی اور ملکی راز چرانے کی کوشش کے الزامات میں دی گئی۔ کینیڈا اور امریکا کی جانب سے اس چینی فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ کینیڈا میں چینی کمپنی ہواوے کی ایک اعلی عہدیدار مینگ وانز ہو کی گرفتاری کے بعد چین میں متعدد کینیڈین بزنس مین حراست میں لیے گئے تھے۔ بدھ کے روز شمال مشرقی چینی شہر ڈانڈونگ میں عدالت نے شپاور کو سزا سنائی۔ شپاور دسمبر 2018 میں حراست میں لیے گئے تھے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اس عدالتی فیصلے کو ناقابل قبول اور غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔
چینی عدالت نے کینیڈین شہری کو جاسوسی کے الزام میں11برس قید کی سزاسنادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
