Monday, April 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزامریکا کا جنوبی سوڈان پر بڑا سفارتی وار، تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے

امریکا کا جنوبی سوڈان پر بڑا سفارتی وار، تمام ویزے منسوخ کر دیے گئے

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والے تمام پاسپورٹ ہولڈرز کے امریکی ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ اس فیصلے کا مقصد اُن ممالک پر دباؤ ڈالنا ہے جو امریکا سے اپنے شہریوں کی واپسی میں تعاون نہیں کرتے۔

مارک روبیو نے واضح کیا کہ اگر کوئی غیر ملکی شہری امریکا سے بے دخل کیا جائے تو اس کا ملک اُسے واپس لینے کا پابند ہے۔ تاہم، جنوبی سوڈان کی عبوری حکومت نے اس اصول کی خلاف ورزی کی، جس پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب جنوبی سوڈان کے شہریوں کو امریکا کے نئے ویزے بھی جاری نہیں کیے جائیں گے۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان اگر امریکا سے مکمل تعاون کرے گا تو اس پالیسی پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

مارک روبیو کا کہنا تھا: “جنوبی سوڈان امریکا سے فائدے اٹھانا بند کرے، اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سمجھے۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔