Tuesday, April 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزمیانمار زلزلہ، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی

میانمار زلزلہ، پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی

اسلام آباد: میانمار میں شدید زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہو گی۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے میانمار میں زلزلہ متاثرین کیلئے سامان کی بڑی کھیپ لے کر جہاز آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے میانمار کیلئے روانہ ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں 35 ٹن امدادی اشیاء شامل ہیں، امدادی سامان میں 565 خیمے، 210 ترپالیں، 2000 کمبل، 1 ٹن تیار کھانا، 0.5 ٹن ادویات، 10 واٹر ماڈیولز شامل ہیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری امدادی سامان کی اپنی نگرانی میں میانمار روانگی یقینی بنانے کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود ہوں گے۔

ینگون پہنچنے پر میانمار میں پاکستان کے سفیرسمیت اعلی سفارتی اہلکار سامان وصول کر کے میانمار کی وزارتِ سماجی بہبود و بحالی کے حوالے کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔