اسلام آباد،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جی نائن کشمیرہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ،سی ڈی اے کے 2سرکاری ملازمین جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سیکٹر جی 9 کے قریب سری نگر ہائی وے پر تیز رفتار ڈمپر نے کار کو روند ڈالا، جس کے سبب 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ کے وقت چھوٹی کار ڈمپر کے نیچے دھنس گئی جس کو آگ لگ گئی۔جاں بحق افراد سی ڈی اے شعبہ واٹر ٹینکر میں ملازمت کرتے تھے۔جاں بحق افراد کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ریت سے بھرے ڈمپر کو آگ لگ گئی۔ آگ بجانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد،کشمیر ہائی وے پر خوفناک حادثہ،سی ڈی اے کے 2 ملازم جاں بحق،3 زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
