ہومپاکستانسینیٹ کمیٹی اجلاس ،شناختی کارڈز کیلئے 4کروڑ روپے رشوت لینے کا انکشاف

سینیٹ کمیٹی اجلاس ،شناختی کارڈز کیلئے 4کروڑ روپے رشوت لینے کا انکشاف

اسلام آباد ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود نے انکشاف کیا ہے کہ شناختی کارڈ فعال کرنے کیلئے افسر نے 4 کروڑ روپے سے زائد پیسے لیے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا تو چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔شناختی کارڈ اسکینڈل سے متعلق چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بریفنگ دی اور شرکا کے سوالات کے جوابات دیے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ 45 افراد کے شناختی کارڈ ایک رات میں فعال کیے گئے، شناختی کارڈ فعال کرنے کیلئے افسر نے 4 کروڑ روپیسے زائدپیسے لیے۔چیئرمین نادراطارق ملک نے جواب میں کہا کہ قومی شناختی کارڈاور جعلی شناختی کارڈ میں فرق ہوتا ہے افغان پولیس چیف کوجاری شناختی کارڈ جعلی تھانادرانے جاری نہیں کیا تھا۔طارق ملک کا کہنا تھا کہ نادرامیں کلین آپریشن چل رہا ہے ،47 افرادکو معطل کیا جاچکا ہے نادرا جلد قومی شناختی کارڈ کی ویری فکیشن دوبارہ سے شروع کر رہا ہے، نادرہ کو دوبارہ بین الاقوامی معیار کا ادارہ بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔