ہوماسلام آباداسلام آبادپولیس کی کارروائی :سگے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کے تہرے قتل میں ملوث ملزم وقاص احمد گرفتار

اسلام آبادپولیس کی کارروائی :سگے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کے تہرے قتل میں ملوث ملزم وقاص احمد گرفتار

اسلام آباد،تھانہ شمس کالونی پولیس کی کارروائی،تہرے قتل میں ملوث ملزم وقاص احمد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم اپنے سگے بھائی، بھابھی اور بھتیجے کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی آپریشنزنے پولیس ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔