لاہور،کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاون لگایا گیا جو31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈان نافذ کر دیا، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز 8 اگست سے بند کر دیئے جائیں گے، اِن ڈور ڈائننگ بند کر کے آٹ ڈور ڈائننگ شروع کر دی گئی۔ سنیما ہالز، مزارات اور جِمز بھی بند کر دیئے گئے، ہفتیاور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاون کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے، شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
کورونا کیسز میں اضافہ ، پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
