Wednesday, March 26, 2025
ہومبریکنگ نیوزغزہ میں قیدیوں کے رہائی والے مقام سے اسرائیلی جاسوسی آلات برآمد

غزہ میں قیدیوں کے رہائی والے مقام سے اسرائیلی جاسوسی آلات برآمد

غزہ (آئی پی ایس)غزہ کے سیکیورٹی اپریٹس کے تکنیکی ماہرین نے اسرائیلی ڈرونز کے ذریعے نصب کیے گئے جاسوسی آلات کو بے نقاب کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل اکثر صبح اور رات گئے تک غزہ کی جاسوسی کے لیے ڈرون کا استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ اطلاع سامنے آئی کہ اسرائیل نے چھوٹے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے جاسوسی آلات کے ذریعے غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ آلات غزہ کے ان علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں جہاں کچھ دن قبل مزاحمتی سرگرمیاں جاری تھیں یا خاص کر وہ مقامات جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی ہوئی تھی۔

گارجین نامی پلیٹ فارم کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے چوکس اور محتاط رہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔

غزہ کے شہریوں کو بے دخل نہ کرنے کے امریکی صدر کے بیان کا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔