Thursday, March 13, 2025
ہومبریکنگ نیوزآڈیو لیک کیس: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

آڈیو لیک کیس: علی امین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(آئی پی ایس) آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل بھی آج عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں، آڈیو لیک کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ کو ہوگی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔