اسلام آباد(سب نیوز)کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تک لگائے جائیں گے۔
افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔
پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے اپنے شہروں میں پریس کلبوں کے باہر روزانہ 6 گھنٹے کا کیمپ لگائیں گی۔
ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ بھوک ہڑتالی کیمپوں میں سول سوسائیٹی، وکلا، سیاسی رہنماؤں اور ٹریڈ یونینز بھی شریک ہوں گی۔
پیکاقانون کیخلاف صحافیوں کا کل سے ملک بھر میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
