اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) کی طرف سے اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا پہلا روز، 29 میں سے 13 کمرشل پلاٹس فروخت ہو گئے ، پلاٹس 20 ارب 35 کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت ہوئے ،سی ڈی اے نے نیلامی کے پہلے ہی روز سال بھر کے ریونیو کا حدف پلاٹوں کی فروخت کی مد میں مکمل کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جناح کنونشن سنٹر میں سی ڈی اے کے زیر انتظام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹوں کی دو روزہ نیلامی کا آ غاز ہو گیا ،سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نے نیلامی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،نیلامی کے پہلے روز 29 میں سے 13 کمرشل پلاٹس فروخت ہو گئے ، 13کمرشل پلاٹس 20 ارب 35 کروڑ سے زائد مالیت میں فروخت ہوئے ،سی ڈی اے نے نیلامی کے پہلے ہی روز سال بھر کے ریونیو کا حدف پلاٹوں کی فروخت کی مد میں مکمل کر لیا،کمرشل پلاٹس ڈویلپ سیکٹر ڈی ٹوئیلو، جی ٹین، بلیو ایریا، سیکٹر آ ئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور دیگر سیکٹروں میں دستیاب ہیں،کمرشل پلاٹس میں ہسپتال، پیٹرول پمپ، ہوٹل، اپارٹمنٹس اور شاپنگ سینٹر کے پلاٹس شامل ہیں، کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل جمعرات کو بھی جاری رہے گا ۔
ہوماسلام آبادسی ڈی اے نے نیلامی کے پہلے ہی روز سال بھر کے ریونیو کا حدف مکمل کر لیا،13 پلاٹس 20ارب 35 کروڑ میں نیلام
سی ڈی اے نے نیلامی کے پہلے ہی روز سال بھر کے ریونیو کا حدف مکمل کر لیا،13 پلاٹس 20ارب 35 کروڑ میں نیلام
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
