سیدہ ام حبیبہ
@hsbuddy18
سوشل میڈیا کا استعمال عام ہے اس میں ہم چند اخلاقی ضوابط کو اپنا کر ہم خود کو اور دوسروں کوذہنی کوفت سے بچا سکتے ہیں.
بہترین اور تعمیری مواد آپ لوڈ کریں
کاپی پیسٹ کی بجائے شیئر یا ری ٹویٹ کریں
کسی کی تحریر کے ساتھ منقول ضرور لکھیں
شاعری لکھتے وقت شاعر کا نام ضرور لکھیں
آیت کا حوالہ آیت نمبر اور پارہ نمبر درج کریں
حدیث کا حوالہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ درج کریں
گالی سے پرہیز کریں
اور جہاں دلیل دینا لازم ہو ادب و احترام کے ساتھ دلیل دیں
اول تو خبر کی تصدیق ہو جانے تک خبر نہ دیں
اور اگر تصدیق کے بغیرخبر دیں تو ساتھ غیر مصدقہ ضرور لکھیں
سوشل میڈیا پرآپ کی ٹائم لائن آپ کا آئینہ ہے جیسی ٹائم لائن ویسی آپ کی شخصیت ہے تو سوچ سمجھ کرشئیرنگ کریں
اگر آپ کی دی گئی خبر یا تبصرہ سچ ثابت نہیں ہوتا تو اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے معذرت کریں یا متعلقہ مواد حذف( ڈیلیٹ) کر دیں
اپنے اصل نام اور تصویر کے ساتھ اکاؤنٹ بنائیں
فیک اکاؤنٹ یا فرضی نام سے آپکی شخصیت چھپ جاتی ہے
بلا ضرورت اور بلا اجازت ان باکس میں میسج نہ بھیجیں
اپنی بائیو میں اپنی دلچسپی اور وابستگی کا اظہار لازم کریں تاکہ فالو کرنے والے کو معلوم ہو کہ آپ کی وابستگی کا مرکز کیا ہے
سیاسی اور مذہبی اختلافات کا اظہار دلائل اور ثبوت کے ساتھ کریں نا کہ تلخ کلامی اور بدزبانی سے
ایسی موضوعات سے اجتناب کریں جن سے شر پھیلنے کا خدشہ ہو
اپنے عقائد کی ترویج ضرور کریں دوسروں کے عقائد کی نفی اور توہین کے بغیر
ہنسی مزاح کے موضوعات میں لغو زبانی اور فحش گوئی شامل کر کے اپنی شخصیت متاثر نہ کریں
تنقید برائےتنقید کے بجائے تنقید برائے اصلاح کریں
تنقید کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ہر شخص کی ذاتی پسند نا پسند ہے اور رائے کا اظہار کرنا اسکا حق ہے
اپنے قومی اور ملکی معاملات پہ دفاعی غرض تحریر پاجائیں
جہاں اپنی قوم کی اصلاح ممکن ہو اردو زبان میں تحریر کریں
سچ کا ساتھ دیں چاہے وہ آپ کے عقیدے آپ کی سیاسی وابستگی کے مخالف شخص ہی کیوں نہ ہو۔
جب بحث طول پکڑے اور فضول ہونے لگے تو گفتگو سمیٹ دیں
ممکن ہو تو گالی کے جواب میں گالی کی بجائے بلاک کا بٹن استعمال کریں
یہ نکات سوشل میڈیا پرآپ کی ساکھ میں اضافہ کریں۔
سوشل میڈیا اورہماری ذمہ دادی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
