ہومپاکستانبیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون ہاجرہ کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا

بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون ہاجرہ کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا

اسلام آباد،بیرون ملک مقیم پاکستانی خاتون ہاجرہ بی بی کو وزیراعظم پورٹل کے ذریعے انصاف مل گیا،ہاجرہ بی بی کے پلاٹ پر قبضہ کرنے والے صداقت عباسی کے سسر راجہ حنیف اور بیٹے ارسلان حنیف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ ہاجرہ بی بی کے 5 مرلہ کے گھر پر ایم این اے صداقت عباسی کے سسر کا قبضہ تھا۔ تمام ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ہاجرہ بی بی کو جگہ واپس دلوا دی گئی ہے۔شہباز گل کے مطابق صداقت عباسی کے سسر راجہ حنیف اور بیٹے ارسلان حنیف پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔شہبازگل نے کہا ہے کہ ہاجرہ بی بی نے مری میں اپنے آبائی گھر پر قبضہ کی شکایت درج کرائی تھی۔ وزیراعظم پورٹل پر شکایت کے بعد متعلقہ اداروں سے تحقیقات کرائی گئی۔تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ہاجرہ بی بی نے مری کا گھر کسی کو بھی نہیں بیچا تھا۔ نومبر2020 میں گھرنقشے پر موجود تھا جبکہ دسمبر میں گرادیا گیا تھا۔ہاجرہ بی بی نے متعلقہ تھانے میں شکایت بھی درج کرا رکھی تھی۔ ہاجرہ بی بی نے وزیراعظم کے نوٹس لینے اور زمین واپس دلانے پر شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔