Tuesday, July 1, 2025
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے منصوبوں پر عملدرآمد کی نگرانی کے لئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر مواصلات عبد العلیم خان بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ بھی سٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سٹیئرنگ کمیٹی ایم-6، ایم-8، ایم-5 اور این- 25 کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔