کوہاٹ(آئی پی ایس ) کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا ،جرگے میں امن معاہدہ پرعمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا، کرم مسلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں،ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں،جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے،انسان کا قتل ناقابل معافی ہے،ہم اپنے بچوں اورعورتوں کو قتل کرتے ہیں، باہر سے کوی نہیں آسکتا، ہم سب ایک دوسرے کے دشمن بنے ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا نفرت پھلانے میں بڑا کردار ہے، کرم امن معاہدے پرپورے ملک نے سکھ کا سانس لیا، لیکن شرپسندوں کو امن منظور نہیں، شرپسندں کو سامنے لانا ہوگا، حکومت کرم میں مکمل امن چاہتی ہے۔
دوسری جانب چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت اور عمادین کرم دونوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، امن ہر صورت قام ہوگا، کرم کے لے ریلیف پیکیج منظور کر رہے ہیں، شرپسند رکاوٹ ڈالیں تو قانون حرکت میں آے گا۔انہوں نے کہا کہ امن میں سب کا فادہ ہے، دونوں فریقین امن کی بحالی میں حکومت کا ساتھ دیں، آپریشن کا آپشن موجود ہے،آپریشن سے سب متاثر ہوں گے، آج اسسٹنٹ کمشنر پر فارنگ کرانے والے امن دشمن ہیں، شرپسندوں کا تعلق جس فریق سے بھی ہو حوالے کرنا ہوگا۔چیف سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ امن معاہدہ پر دونوں فریقین نے دستخط کے ہیں، پاسداری سب کی ذمہ داری ہے، حکومت اپنا کام خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے۔