ہومبریکنگ نیوزعمر ایوب نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

عمر ایوب نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں کو افواہ قرار دیا ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کیساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے، مذاکرات میں شامل نہ ہونیکی وجہ 9 مئی اور 26 نومبرپرکمیشن نہ بننا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پرچھاپا مارا گیا۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے اسے افواہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی کے پی کی صدارت سے ہٹانے اور جنید اکبر کو ان کی جگہ صدر بنانے کے بعد وزیراعلی کے پی کی تبدیلی کی باتیں کی جارہی ہیں مگر پی ٹی آئی حکام اس کی تردید کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔