اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکا کا اعلی سطح کا سرمایہ کاروں کا وفد دو روز کیدورے پر پاکستان پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجراورٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنرجینٹری بیچ کررہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کے دورے میں سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ ذرائع نے بتایاکہ نئی امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور امریکی سرمایہ کار وفد کا دورہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ثابت ہوگا۔خیال رہے کہ دنیا کے کئی ممالک کی طرح امریکی حکام نے پاکستان کیلئے بھی امداد بند ہونے کی تصدیق کردی اور کئی اہم منصوبے روک دیے ہیں۔
ہومبریکنگ نیوزامریکی سرمایہ کاروں کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے
امریکی سرمایہ کاروں کے اعلی سطح کے وفد کا دورہ پاکستان، کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔