ہوماسلام آبادایف آئی اے اینٹی کرپشن کی آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں کارروائی ،بجلی چوری پکڑی گئی

ایف آئی اے اینٹی کرپشن کی آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں کارروائی ،بجلی چوری پکڑی گئی

اسلام آباد ، ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمدچوہان کی ہدایت پر اینٹی کرپشن سرکل ای جی او اے کی کارروائی، راولپنڈی میں(آباد کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی)گلشن آباد اڈیالہ روڈ راولپنڈی پر ریڈ کیا گیا ، کارروائی میں ٹیوب ویل کیلئے غیر قانونی طریقہ سے واپڈ اکی مین سپلائی لائن سے جوڑ کربجلی چوری پکڑی گئی ۔
کارروائی ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ای جی او اے سرکل کے انچارج اسسٹنٹ ڈائریکٹررانا شاہد حبیب کی نگرانی میں سر انجام پایا،واپڈا کی ایم اینڈ ٹی ٹیم ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ رہی ۔جس نے اپنی رپورٹ میں تقریبا اٹھائیس لاکھ روپے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔تمام برآمد سامان کو ایف آئی اے کی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیا اور ملزمان سیکرٹری سوسائٹی راجا مسرور جمال ،اویس الیکٹریشن اور ایم آر ایس جاویدکے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔