Thursday, April 23, 2026
ہومپاکستانڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب

ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان)ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان اسسٹنٹ پروفیسر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ کے لئے ہونے والے انتخابات میں شعبہ اسلامیات کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان بھاری اکثریت سے جیت کر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر منتخب ہوگئے

اس موقع پر ڈاکٹر وجیہہ الدین نعمان نے اپنے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام اساتذہ کا مجھ پر اعتماد میرے لئے قابل عزت و احترام ہے جس کو میں کبھی نہیں توڑوں گا اور انشا اللہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں اس قدیم مادر علمی کی بہتری اور کامیابی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرونگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔